Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک میں سرمایہ کاری 60ارب ڈالر پہنچ چکی ‘ سرتاج عزیز

  اسلام آباد ...ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری 60ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک تیزی سے عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔ تمام صوبے سی پیک کے معاملے میں استفادہ کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ منصوبے ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کی مالیت 30ارب ڈالر جبکہ کل سرمایہ کاری 60ارب ڈالر تک پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا طویل المدت پروگرام منظور ہوچکا جو پاک، چین تعاون کو نئی بنیادیں فراہم کرے گا۔ یہ پاکستان کے مجوزہ 12ویں پانچ سالہ منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صنعتی تعاون سے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی ممکن ہورہی ہے جہاں دنیا کے دوسرے ممالک کے سرمایہ کاری بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس منصوبے نے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کردیئے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پاکستان نے انتہائی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی بنا رکھی ہے۔ سی پیک کے تحت صنعتی زونز میں کئی دیگر مراعات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان اور چین کے مابین تجارت کے توازن میں بہتری کا امکان ہے۔ 

شیئر: