اسلام آباد.. تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ نے دلوایا۔ حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔صرف فوج سے بات کی۔ کسی سویلین سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ معاہدے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کے دستخط بھی فوج نے کرائے۔ صرف فوج پر اعتبار کیا۔ کسی سویلین پر اعتماد نہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی شخصیات کی زبان پر اعتبار نہیں تھا۔ کہہ دیا تھا کہ حکومت کے کسی نمائندے سے بات نہیں کریں گے۔ زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد حکومت سے بات شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف جھوٹ بولتے ہیں۔ ثالثی انہوںنے نہیں بلکہ آرمی چیف نے کرائی۔ فوج نے ہم سے کہا کہ جو مانگنا ہے مانگو ہم دیں گے۔ ہم نے زاہد حامد کا استعفیٰ مانگا ۔ فوج اور آئی ایس آئی کے بڑے عہدےداران ثالثی کے وقت موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے والے دن کسی سویلین سے بات نہیں کی۔