Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہذیب سے گفتگو کیجئے، طالبہ سے نائب گورنر مکہ کی درخواست

مکہ مکرمہ .... نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر منگل کو قنفذہ کمشنری کا دورہ کرتے وقت یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا شکوہ سن کر کہہ رہے ہیں کہ کالج کی عمارت کی بابت شکایتوں کی تحقیقات خود کروں گا۔ ذمہ داران کسی طرح کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ آپ سے میرا وعدہ ہے۔ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے آخر میں طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ برائے کرم گفتگو کے لئے مہذب الفاظ کا انتخاب کیا کریں۔ 

شیئر: