Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یامی گوتم نے 30 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کی حالیہ فلم ' قابل' میں نابینا لڑکی کا کردار بخوبی نبھانے والی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔یامی، پنجابی فلموں کے ہدایتکارمکیش گوتم کی بیٹی ہیں جبکہ ان کی بہن سورلی گوتم بھی پنجابی فلموں کی اداکارہ ہیں۔ یامی نے اپنے شوبز کرئیر کا آغاز فیشن اور کمرشل ماڈلنگ سے کیا۔اداکارہ یامی کی پہلی بالی وڈ فلم،وکی ڈونر،2012میں ریلیز ہوئی جس میں وہ پہلی بار اداکار ایوشمان کھرانہ کےساتھ اسکرین پر آئیں۔یامی نے کئی تیلگواور ہندی فلموں میں کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔رواں برس انہوں نے بالی وڈ فلم 'قابل' میں ریتک روشن کےساتھ کام کیا۔امکان ہے کہ یامی ایک بار پھر ریتک روشن کی ”کرش 4 “میںنظرآئیں گی۔
 

شیئر: