ریاض ....اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل نے اطلاع دی ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مسئلے پر5 دسمبرکو جنیوا میں خصوصی اجلاس ہوگا۔ یہ اجلاس سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی درخواست پر منعقد کیا جائیگا۔ دونوں کی تجویز پر کونسل کے 33رکن ممالک نے تائید و حمایت کی۔ کونسل کے رکن ممالک کی تعداد 47ہے۔