سبی میں دھماکہ،2ایف سی اہلکار جاں بحق
سبی... سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سانگان کے علاقے میں بدھ کو کلیئرنس آپریشن کے دوران ایف کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار مقصود اور عا قب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔