فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجرب ہے۔
اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراًرک جاتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی درد کے لئے مفید ہے۔
بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام آجاتا ہے۔
اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہاتھ پاؤں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے۔
پیٹ کے درد اور بد ہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے ۔
پرانے بخار میں اجوائن دیسی6 ماشہ،گلو 3ماشہ،رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ لیں اور پھر چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے 3سے 5 دن کے اندر بخار دور ہو جاتا ہے۔
ہچکی کو دور کرنے کے لئے دیسی اجوائن کوآگ پر ڈال کر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جاتی ہے۔
دیسی اجوائن کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔اس کے علاوہ روغن اجوائن اور سفوف دار چینی ایک گرام ملا کر کھانے سے پیٹ درد جاتا رہتا ہے۔اس کے تیل کی مالش جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔غرض اجوائن ایک ایسی چیز ہے جو ہر کچن میں ہوتی ہے اور مخصوص کھانوں میں لذت بڑھانے کے علاوہ تکالیف میں بھی فائدہ مند ہے۔