ریاض .... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بلغاریہ کے وزیراعظم اور ہمراہ وفد نے بدھ کو ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات او رمختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے معاون وفود بھی موجود تھے۔