کراچی ...سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعہ 12ربیع الاول کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد نے بتایا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ کراچی، سکھر، حیدرآباد اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس بند رہے گی جس کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔دریں اثناءراولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔