لاہور...سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ ناراض ارکان ن لیگ کا حصہ ہیں۔ ان کے تحفظات جلد دور کریں گے۔ سابق وزیر اعظم سے جمعرات کو مسلم لیگی رہنماوں نے ملاقات کی۔ وزیر وزیر ریلوے سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ ناراض لیگی ارکان اسمبلی کے استعفوں، احتساب عدالت میں پیشی، جنوبی پنجاب کے دورے سمیت دیگر اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے سینئر رہنماو¿ں کو ناراض اراکین اسمبلی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر مرکزی لیگی رہنما 15 دسمبر کے بعد جنوبی پنجاب کے دورے کرینگے اور ناراض اراکین کو منائیں گے۔