پرینکا کی میگھن کو شادی کی مبارکباد
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
بالی وڈ اور ہالی وڈ میں یکساں مقبول اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں ہالی وڈ اداکارہ میگھن مارکل کو پرنس ہیری سے شادی کے اعلان پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پرینکاچوپڑا نے ا پنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے میگھن مارکل اور پرنس ہیری کو شادی کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے دونوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پرینکا کئی ہالی وڈ ستاروں سے ملاقاتیں کرکے انہیں دوست بناچکی ہیں۔رواں ماہ ہی اداکارہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی جلد شادی کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔