Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعاء میں باغیوں کے درمیان گھمسان کے معرکے

ریاض۔۔۔۔حوثی باغیوں نے معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی حکومت کے وزیر خارجہ صالح ہشام شرف کو نظر بند کردیااور اس محلے کے آنے جانیوالے تمام راستے بند کردیئے جہاں صالح شرف رہائش پذیر ہیں۔ مسلح حوثی محلے کے اطراف پہرہ دے رہے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ری پبلکن گارڈز کے جوانوں سے زبردست جھڑپوں کے بعد حدہ کے علاقے میں معزول یمنی صدر کی پارٹی کے صدر دفتر پر بھی قابض ہوگئے ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ حوثیوں کے قائدین نے اس محلے میں متعدد بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی ہیں جہاں معزول علی صالح کی پارٹی کے بیشتر قائدین اور ان کے ہمنوا فوجی کمانڈر رہائش پذیر ہیں۔حوثی باغی علی صالح کے بیٹے بریگیڈیئر طارق محمد عبداللہ صالح کے مکان میں گھسنے کی ضد پکڑے ہوئے ہیں۔ وہ علی صالح کی حامی فوج کے کمانڈر بھی ہیں ۔جمعرات سے ابتک 3مرتبہ گھر پر دھاوا بول چکے ہیں تاہم شدید مزاحمت کے باعث ابھی تک گھر میں گھس نہیں پائے ۔

شیئر: