راجکوٹ۔۔۔۔گجرات انتخابات میں بی جے پی کیخلاف محاذ کھول نے والے پاٹیدا رانامت اندولن سمیتی( پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے پاٹیدار برادری کے اعلیٰ مذہبی اداروں میں سے ایک ’’کھوڈل دھام ٹرسٹ‘‘ کے سربراہ نریشن پٹیل سے ملاقات کی جسے لیکر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ پٹیل برادری کی 2ذیلی برادریوں (کڑوا) اور (لیووا) میں سے دوسری سے متعلق کھوڈل دھام ٹرسٹ کے سربراہ اور ہاردک کی ملاقات جیت پور میں ہوئی ۔ ہاردک نے دعویٰ کیا کہ ٹرسٹ کے سربراہ نے پٹیل برادری کی خاطر لڑائی کو جائز قرار دیا۔