Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن واستحکام چاہتے ہیں،شاہد خاقان

سوچی... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔روس کے شہر سوچی میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے تنظیم خطے میں ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی عکاس ہے ۔تجارت اور معاشی تعاون طویل المدتی استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم،روابط ،تجارت اور معاشی ترقی کیلئے بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے امن کیلئے کام کرتی رہے گی۔افغانستان میں قیام امن کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
 

شیئر: