کپل شرما پاکستانیوں کے گن گانے لگے
فلم ' فرنگی' کے ہیرو کپل شرما پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کئی پاکستانی فنکاروں کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں جن میں کامیڈین اور موسیقی سے تعلق رکھنے و الے فنکارشامل ہیں۔کپل شرما کا کہنا ہے کہ موسیقی اور کامیڈی کی دنیا میں پاکستانی چھائے ہوئے ہیں۔ کئی پاکستانی فنکار اور کھلاڑی میرے اچھے دوست ہیں۔ میرا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے ۔ کپل نے کہا کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں میرا ٹی وی پروگرام کافی پسند کیاجاتاہے جس پر انہوں نے پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکار کپل شرما نے پاکستان سے اپنے رشتے کو میڈیا کے سامنے اس وقت پیش کیا جب ان کی نئی فلم ' فرنگی' ہندوستان سمیت پاکستانی سینماﺅں کی بھی زینت بننے جارہی ہے۔کپل شرما پاکستانی سینمابینوں کی جانب سے اپنی فلم کو پذیرائی ملنے کے بارے میں خاصے پر امید ہیں۔