سلمان اورکترینہ کا ''سواگ سے سواگت ''چربہ
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونےوالابالی وڈ کی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے ' کا پہلا گیت' سواگ سے سواگت' جرمنی کے مشہور انگریزی گیت دی ہارنز' کا چربہ نکلا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف پر فلمائے جانے والے گیت کو انٹرنیٹ پر کافی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گیت، مشہورجرمن پاپ موسیقی گروپ ڈی جے کچ دی ہارنز کے گیت سے کاپی کیاگیا جو 2برس قبل ریلیز ہواتھا۔فلم میں موسیقی، انداز، حتیٰ کہ رقص کو بھی نقل کیاگیاہے جو صاف ظاہر ہو تاہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے فلمی گیت کو یونان کے خوبصورت مناظر میں عکسبند کیاگیاہے۔اس سے قبل بھی بالی وڈ کے کئی فلمی گیت، پوسٹرز اور کہانیاں ہالی وڈ کا چربہ ثابت ہو چکی ہیں۔