Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیا مرزا اقوام متحدہ کی سفیر مقرر

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کواقوام متحدہ کی سفیر برائے ماحولیات مقرر کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے مسائل کے حل کیلئے جاری مشن کے لئے عالمی ادارے نے دیا مرزا کو ہندوستان میں اپنا سفیر مقرر کیاہے۔دیا مرزا نے اپنی اس تقرری پر خوشی کا اظہار کیاہے۔اداکارہ دیا مرزا اس سے قبل ہندوستان میں جنگلی حیات کیلئے کام کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم' وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا' کا حصہ رہی ہیں۔ دیا مرزا کئی برسوں سے مختلف سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔اداکارہ دیا مرزا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام بھی کررہی ہیں۔
 

شیئر: