Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان العلاءپہنچ گئے، نوجوانوں کیساتھ سیلفی بنوائی

ریاض..... ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اچانک العلا پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے تاریخی مقامات دیکھے ۔ نوجوانوں سے ملے۔ انکے مسائل سنے، انکے ساتھ سیلفی بنوائی۔ نوجوانوں کو پیغام دیا کہ العلا کے حالات بہتر ہونگے اور نوجوانوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ العلاءکے نوجوانوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ اپنی سیلفی وڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ یاد رہے کہ ولی عہد نے جن نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے ،ان میں بحر احمر کا منصوبہ اور نیوم منصوبہ شامل ہیں۔ ان کے بموجب العلا اور مدائن صالح تاریخی مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی۔
 
 
 

شیئر: