صنعاءمیں تحریک بیداری اور اخباری سرخیاں
اتوار 3دسمبر 2017ءکو شائع ہونے والے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی صفحہ اول کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح رہیں۔
٭ صنعاءمیں تحریک بیداری انتفاضہ نے ایرانی گروپ کو ششدر و حیران کردیا، علی صالح کی فوج اہم ٹھکانوں پر قابض، عرب اتحادیوں کی طرف سے عوام کیساتھ المو¿تمر کی جانبداری کا خیر مقدم، امریکہ نے پرامن حل کی اپیلیں جاری کردیں
٭ یمنی دارالحکومت صنعاءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی
٭ فیصلہ کن طوفان کے پابند تھے، ہیں اور رہیں گے، سوڈان کے نائب وزیراعظم کا بیان
٭ لبنانی حکومت منگل کو فیصلہ کن اجلاس کریگی
٭ فرانسیسی صدر نے بغداد، اربیل بحران حل کرنے کیلئے اپنے فارمولے کا اعلان کردیا
٭ شام کا ایک چوتھائی علاقہ کردوں کے زیر قبضہ، امریکہ 5اڈے قائم کرچکا ہے
٭ مصر کے سابق وزیراعظم احمد شفیق اچانک قاہرہ پہنچ گئے، خصوصی طیارے پر متحدہ عرب امارات سے مصر منتقل ہوئے ، احمد شفیق کے اہل خانہ اعزاز و اکرام کیساتھ مقیم ہیں، اماراتی عہدیدار کی یقین دہانی
٭ القدس کا فیصلہ امن عمل کریگا، صائب عریقات
٭٭٭٭٭٭٭٭