نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف ) کو ہدایت جاری کی کہ ایک بھی روہنگی غیر قانونی طور پر ملک میں داخل نہ ہونے پائے۔ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کی ہدایت کے بعد وزار ت داخلہ کے سینیئر اہلکارنے بی ایس ایف کے ڈی جی کو روہنگیا معاملےپر سخت تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں قائم تفتیشی چوکیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔