Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ششی _کپور کو ٹویٹرز کی طرف سے خراج تحسین

انڈیا کے مشہور و معروف فلم اداکار اور پروڈیوسر ششی کپور79 سال کی عمر میں چل بسے۔ اظہار افسوس اورخراج تحسین پیش کرنے کے لیے صارفین نے ٹویٹس کا سلسلہ شروع کیاجو کچھ ہی دیر میں ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا۔انڈیا کے علاوہ مختلف ممالک سے بھی ششی کپور کے مداحوں نے ٹرینڈ میں بھرپور حصہ لیا۔پاکستان اور انڈیا میں ششی کپور کے نام سے 2 ٹرینڈ چلے، ایک پہلے نمبر پر اور دوسراٹرینڈ تیسرے اور پانچویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔
فلم ڈائریکٹر رامیش شرما نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ششی کپور کا انتقال ہندی سنیما کے دورکا انتقال ہے۔یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جو نہ صرف ان کے خاندان کے افراد کے لیے ہے بلکہ ہم سب کے لیے بھی ہے۔
سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر اریش انور نے کہا:یہ جان کر بہت دکھ ہو کہ افسانوی اداکار ششی کپور ہم میں نہیں رہے۔ان کا انتقال سنیما کی دنیا کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اورایک دور کا اختتام بھی۔ وہ ہمیشہ اپنی خوبصورتی اورکیمرہ کے آگے ناقابل اعتماد موجودگی سے یاد رکھے جائیں گے۔ ان کے خاندان سے گہرے دکھ کا اظہارہے۔
گوراو تیواری نے لکھا:ششی کپور کا سب سے زیادہ پر اثر ڈائیلاگ یہ تھا”میرے پاس ماں ہے“ مستقبل کے اداکار ان سے سبق سیکھیں گے۔
 
 
 
 
 

شیئر: