پٹنہ۔۔۔۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کیخلاف بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق صدر ڈاکٹر رام آسرے یادو نے پٹنہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اوم پرکاش کی عدالت میں مودی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ499اور 500کے تحت مقدمہ دائر کیاگیا ۔اس مقدمے میں مودی کے اس بیان کو ہتک عزت والا بتایا گیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر 1991ء میںراشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی طرف سے ڈاکٹر یادو کی تقرری کمیشن کے صدر کے عہدے پر غلط طریقے سے کئے جانے کی بات کہی ہے۔