Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجکمار راﺅ اور شردھا کپور ایکساتھ

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راجکمار راﺅبالی وڈ فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔بالی وڈکی آئندہ فلم کے لئے شردھا کپور اور راجکمار کو کاسٹ کرلیا گیاہے۔ راجکمار راﺅ نے ٹویٹر پر اپنی نئی فلم کی خبردی ہے ۔وہ شردھا کپور کےساتھ ہارر کامیڈی فلم کا حصہ بنیں گے ۔ واضح رہے کہ راجکمار راﺅنے حال ہی میں فلم ' نیوٹن' میں شاندار اداکاری کی جبکہ شردھا کپور ان دنوں بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم' ساہو' میں اداکار پربھاس کےساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: