Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ شمالی کوریا اور روس سے بڑا خطرہ،جرمن عوام

 برلن۔۔۔جرمن شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو شمالی کوریا اور روس سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ۔تازہ سروے کے مطابق جرمن شہری ملکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا، روس اور ترکی سے زیادہ بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ کیوربر فاؤنڈیشن کے اس سروے میں ایک ہزار5 بالغ جرمن شہریوں سے رائی لی گئی، جن میں سے تقریباً 56 فیصد نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کوخراب یا بہت خراب قرار دیا۔ 26 فیصد جرمن باشندوں نے سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی اتنی بڑی تعداد کی ملک میں موجودگی اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ملکی صلاحیت کی بابت خدشات کا اظہار کیا۔
 
 

شیئر: