پٹنہ۔۔۔۔عارضی بنیادپر تعینات 80ہزار صحت ملازمین کی گزشتہ 3دنوں سے جاری ہڑتال کے بعد حکومت نے رویہ سخت کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا۔محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری آر کے مہاجن نے تمام ضلع افسران اور سول سرجن کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ہڑتالی کارکنان کو برطرف کرکے نئے ملازمین بھرتی کئے جائیں۔ہڑتال کررہے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تقرری مستقل بنیادوں پر کی جائے اور دیگر مستقل ملازمین کے برابر تنخواہ دی جائے۔ کنٹریکٹ پر بحال صحت کارکنان جو غیر معینہ ہڑتال پر ہیں، ان میں ہیلتھ منیجر، فارما سسٹ، اوٹی اسسٹنٹ، ٹیکنیشن، ڈیٹا آپریٹر اور کونسلر شامل ہیں۔ہڑتال سے اسپتالوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ صحت ملازمین کی ہڑتال سے پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال، نالندہ میڈیکل کالج اور اسپتال سب سے زیادہ متاثرہوا۔