Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریٹر نویڈا میں ماں بیٹی قتل

گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔گریٹرنو ئیڈاکے گورسٹی 2میں ماں اور اس کی معصوم بیٹی کو وحشیانہ انداز میں بیٹ سے مارکر قتل کردیا گیا۔ مرنیوالیوں کے نام انجلی اگر وال اور منی کنکاہے۔ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا میں واقع گور سٹی 2کے11ایونیو کے فلیٹ میں انجلی نامی خاتون اپنے کنبے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔خاتون کے شوہر کاروباری سلسلے میں کہیں باہر گئے ہوئے ہیں۔ خاتون کا 15سالہ بیٹا پرکھر عرف راگھو جو میور پبلک اسکول میں 10ویںکلاس کا طالبعلم ہے۔ واقعہ کے بعد سے غائب ہے۔ پولیس کو لاشوں کے پاس لکڑی کا بیٹ ملا جس پر خون کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور معاملے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: