آنر کمپنی کا نیا اسمارٹ فون آنر ویو 10 لندن میں منعقدہ تقریب میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔یہ فون آنر وی 10 کا ورژن ہے۔فون میں 5.9 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور ہائی سلیکون کرن 970 پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیاہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو ہوم بٹن میں شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایپمئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فون کی قیمت 499 یورو ہے اور اسے 8 دسمبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔