انسٹا گرام نے پرائیویٹ آرکائیوز کا فیچر متعارف کروا دیا
انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے پرائیویٹ آرکائیوز کا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں صارفین کی جانب سے پوسٹ کے جانے والی اسٹوریز 24 گھنٹے کے بعد جمع ہوسکیں گی۔ فیچر کو اینڈرائڈ اور آئی ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔آرکائیوز میں اسٹوریز کو کے تاریخ کے حساب سے ترتیب دیا جائےگا تاکہ انہیں بآسانی ڈھونڈا جاسکے اور دوبارہ انسٹاگرام پر شیئر کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ صارفین کے لیے ہائی لائٹس فیچر بھی بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے پرانی اسٹوریز کو یکجا کر کے ایک پیکیج بنایا جاسکے گا اور اسکا نیا نام رکھ کر پروفائل میں شائع کیا جا سکے گا۔ ہائی لائٹس بنانے کے لئے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی اور صارفین جتنی چاہیں ہائی لائٹس بنا سکتے ہیں اور شیئر کر سکتے ہیں۔کسی بھی اسٹوری کو آرکائیوز میں محفوظ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر نوٹیفیکیشن دیا جائے گا اور اسے منظور کرنے کے بعد ہی اسٹوریز آرکائیو کا حصہ بنیں گی۔