سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے جمعے کو روم میں اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹےڈوسی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات سعودی قیادت کی ہدایت پرسکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام کے معاہدے کا ذکر کیا جس کے ذریعے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر داخلہ نے بین الاقوامی منظم جرائم سے نمنٹے، مجرمانہ نیٹ ورکس کو ٹریک کرنے، انٹرنیشنل ڈرگ ٹریفکنگ کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے درمین معلومات کے تبادلہ کو بڑھانے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں موجود سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ سطام بن عبدالعزیز، نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالع اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔