Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر110روپے کا ہو گیا

کراچی... پاکستان میں روپے کی قد ر پھر کم ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ا یک دن میں 4 روپے 50 پیسے اضافے سے 110 روپے ہوگئی۔ قرضوں کا بوجھ 400 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں درآمدات زیادہ جبکہ برآمدات کم ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے تجارتی خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔ ا سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے پر کڑی نظر ہے۔ صورتحال کو دیکھ کر کوئی اقدام اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں ڈالر کی قمیت میں اچانک اضا فہ دیکھا گیا تھا۔ حکومتی نوٹس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت میں کمی ہوئی تھی۔

شیئر: