پٹنہ ۔۔۔۔گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل پہلے مرحلے کی پولنگ کیلئے انتخابی مہم کے تھمنے سے کچھ دیر قبل راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی کے ترقی ماڈل پر طنز کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’’کہاں ہے وکاسوا، کوئی ڈھونڈ کر لاؤ رے‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں لالو پرساد نے لکھا کہ بہار انتخابات میں ای لوگ گائے اور پاکستان کو کھو ج کر لائے تھے اور اب گجرات میں 800-900سال پہلے کے گڑے مردوں کو …مطلب حالات وہی ہیں اور حال بھی وہی ہونے والا ہے۔