مقبوضہ بیت المقدس :امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جمعہ کو دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے مظاہرے کر کے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ واپس لیا جائے ۔مقبوضہ بیت المقدس ،غزہ ،دیگر شہروںاور پاکستان ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ، ملائیشیا اور دیگر ممالک میں نماز جمعہ کے بعد مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ۔ انہوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ادھر امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی فیصلے پر محتاط ردعمل ظاہر کرے اور ہاتھ ہولا رکھے۔دریں اثنا فتح اور حماس نے اپنے اختلافات ختم کر دئیے جبکہ دونوں نے امریکہ سے تعلقات توڑ لئے۔دوسری طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر فلسطینیوں نے آئندہ ہفتے آنیوالے نائب امریکی صدر کا استقبال نہ کیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہونگے۔