Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرمیندر 82 کے ہوگئے

بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر 82 برس کے ہوگئے۔دھرمیندر کا شمار بالی وڈ کے نامی گرامی اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ ان کی شاندار اداکاری آج بھی سینما شائقین میں مخصوص جگہ بنائے ہوئے ہے۔ دھرمیندر نے 60 کی دہائی میں فلم ' دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' سے بالی وڈمیں قدم رکھا۔ بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم' شعلے' نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔60، 70 اور 80 کی دہائی کی فلموں کے مشہور ہیرو دھرمیندر ' ایکشن کنگ' اداکار کے طور پر انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھئے:بالی وڈ اسٹار پیسوں کے لئے مالشیا بننے کو تیار ہیں، دھرمیندر
 دھرمیندر کی پہلی شادی 1954 میں ہوئی جبکہ دوسری شادی انہوں نے 1979 میں مشہور فلمی ہیروئن ہیما مالنی کےساتھ کی۔ دھرمیندر کی پہلی بیوی سے ان کے دو بیٹے سنی اور بوبی ہیں جبکہ ہیما مالنی سے ان کی دوبیٹیاں ایشا دیول اور آہانا دیول ہیں۔1983 میں دھرمیندر نے وجیتا فلمز نامی اپنا ایک پروڈکشن ہاﺅس بنایا جسکے بینر تلے دھرمیندر نے متعدد فلمیں بھی بنائیں۔ کئی فلموں میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈز بھی دیئے گئے۔انہوں نے ہندوستانی سیاست میں بھی حصہ لیا۔

شیئر: