سعودی عرب کا کوریا میں طیارے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس
اتوار 29 دسمبر 2024 14:47
’وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں طیارے حادثے کو افسوسناک قرار دیا ہے‘ ( فوٹو:اے ایف پی)
سعودی عرب نے جنوبی کوریا میں طیارے حادثے پر ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں طیارے حادثے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔
سعودی عرب نے کوریا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب نے حادثے میں زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید ظاہر کی ہے۔