چرس کی سمگلنگ پر شہری کو سزائے موت
اتوار 29 دسمبر 2024 13:40
’سعودی شہری علی بن فہد القحطانی کو چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ چرس سمگل کرنے کے جرم پر سعودی شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری علی بن فہد القحطانی کو چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے‘۔