لکھنؤ۔۔۔۔۔۔عوامی شکایات سننے کے لیے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں قائم رابطہ عامہ دفتر پر تالا لٹک رہاہے۔ اس سلسلے میں جب وہاں پتہ لگایا گیا تو اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر 2ملازمین نے بتایا کہ یہاں فریادی آج بھی کثیر تعداد میں آرہے ہیں لیکن ان کی درخواست لینے والا اور انکی پریشانی سننے والا وہاں کوئی نہیں۔ جب وزیراعلیٰ یوگی یوپی کے نئے نئے سربراہ بنے تھے تو انھوں نے بھی اپنے بنگلے پر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی طرح عوامی دربار لگانا شروع کیا تھا لیکن ایک مہینہ چلنے کے بعد اس کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔ اب کبھی کبھی جب یوگی گورکھپور جاتے ہیں تو اپنے مندر میںیہ دربار سجاتے ہیں۔اصل وجہ یہ ہے کہ اب بی جے پی کو اقتدار مل گیا ہے، اسکے بعد نہ تو وزیراعلیٰ اور نہ ہی پارٹی کے کسی عہدیدار کے پاس وقت بچا ہے کہ وہ عوام کے مسائل معلوم کرے۔