Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ روسی راکٹ سویوز زمین پر آگرا

ماسکو.... کچھ دن قبل روس نے سائبیریا سے جو سویوز راکٹ داغا تھا وہ کچھ دیر بعد ہی زمین سے رابطہ منقطع کرچکا تھاکیونکہ اسے داغنے والے ٹیکنیشنز نے اس کے سسٹم میں یہ بات نہیں ڈالی تھی کہ اس راکٹ کو کہاں سے داغا جارہا ہے اور اسے کہاں جانا ہے۔ سائنسدان سرتوڑ کوششووں کے باوجود فوری طور پر اسکا سراغ نہیں لگاسکے مگر جب ماہرین کی پوری ٹیم نے صورتحال کا تجزیہ اورڈیٹا دیکھا تو انہیں سویوز راکٹ کی فنی خرابی نظر آئی۔ انٹرافیکس کا کہناہے کہ سویوز راکٹ کا زمین سے رابطہ تقریباً2گھنٹے تک بالکل منقطع ہوچکا تھا مگر اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ یہ زمین پر آگرا ہے مگر چونکہ اس راکٹ میں فنی خرابیاں ہیں اس لئے اب بھی اس سے درست رابطہ نہیں ہورہا ہے اور روسی تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق راکٹ کے ملبے یا ڈھانچے کو ڈھونڈنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایسی غلطیا ں ہوتی ہیں مگر کم ہوتی ہیں۔

شیئر: