Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا سبب سرد موسم ہے ، ماہر زراعت

 الافلاج .... الافلاج کمشنری میں ماہر زراعت کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سرد موسم کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ مملکت میں ان دنوں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے جس کے سبب زرعی پیداوار متاثر ہو گی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر زراعت آل سلطان کا کہنا تھا کہ الافلاج کمشنری میں جہاں سبزیوں کی 20 سے زائد قسمیں کاشت کی جاتی ہیں ان دنوں غیر معمولی سردی کی لہر نے گھیرا ہو اہے جس سے بیشتر فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔ سرد موسم کی وجہ سے وہ فارم ہاﺅس جہاں سردی سے بچاﺅکا انتظام ہے فصل کاشت کررہے ہیں تاہم انکی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کی طلب کو پورا نہیں کر پاتے جس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ال سلطان نے مزید بتایا کہ 12 کلو گرام کوسہ کا کارٹن عام دنوں میں 9 ریال میں فروخت ہوتا تھا جو اب موسم کی وجہ سے 60 ریال تک پہنچ گیا ہے ۔ سردی کی لہر آئندہ 3 ماہ تک رہے گی جس کی وجہ سے زراعت متاثر ہو گی اس کے بعد قیمتیں دوبارہ کم ہو جائیں گی ۔ واضح رہے الافلاج کمشنری میں کھیرا ، بینگن ، کوسہ ، لوبیا، ٹماٹر ، سبز مرچ ، کشمیری مرچ اور دیگر انواع کی سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں ۔ 
 

شیئر: