Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شریف اور ساتھی_ اقتدار _چھوڑ دیں

پاکستان میں زرداری اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات اور صبح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے اس ملاقات پر تند و تلخ تبصرے کے بعد ایک بار پھر ٹویٹر پر پاکستانی سیاست گرما گرم موضوع رہا۔ اس مرتبہ زیادہ تر مسلم لیگ مخالفین ہی لیگیوں پر چھائے رہے اور انہوں نے لیگ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔
عتیق الرحمان لکھتے ہیں : آخر یہ لوگ خو دکو قانون کے حوالے کیوں نہیں کرتے۔
راجہ امریز آفتاب نے تحریر کیا : ڈاکٹرطاہر القادری کی جدوجہد سے سچ سامنے آگیا۔ درود پڑھنے والی کلمہ گو عورتوں کو گولیاں ماری گئی تھیں۔
علامہ راجہ ناصر ” شریف اور ساتھی اقتدار چھوڑ دیں “کے عنوان سے لکھتے ہیں : باقر نجفی رپورٹ شائع ہونے کے بعد شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں۔
نجیب چوہدری نے لکھا: کارکنان تیار ہیں۔ کنٹینر بھی تیار ہیں۔ اب کال کا انتظار ہے۔
میاں ناصر امام نے ٹویٹ کیا: اب ان شاءاللہ ظالموں کے ساتھ ساتھ ان کو الٹے سیدھے مشورے دینے والوں کا حشر بھی دنیا دیکھے گی۔
انیس لودھی نے تحریر کیا : ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت سیاست کے میدان میں سب سے بڑے اور خطرناک کھلاڑی ہیں۔ ساری اپوزیشن ان کی مٹھی میں ہے۔
محسن نے تحریر کیا: یہ لوگ سزا سے نہیں بچ سکتے کیونکہ انہوں نے بے گناہوں کو قتل کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: