باغپت۔۔۔۔نیلم نے گھریلو ذمہ داریوں میں پھنسنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری ۔3بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود کتاب اٹھائے اور گود میں بیٹی لئے پڑھنے مڈل اسکول پہنچ گئی۔نیلم کا میکہ غازی پور میںہے ۔ بچپن میں والدین نے غربت کے باعث تعلیم چھڑوادی تھی اور 21برس کی عمر میں باغپت کے احمد پور گاؤں کے شیوکمار سے شادی کردی۔نیلم نے بتایا کہ 2012ء میں شادی کے بعد شوہر کے ساتھ سسرال آگئی اورگھریلوکاموں میں مصروف ہوگئی لیکن دل میں اکثر ملال رہتا تھا کہ کاش پڑھ لکھ لیتی تو مجبوری کے دن دیکھنانہ پڑتے۔