Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، افغان سفیر

  ٹیکسلا... پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے چیلنجز اور دشمن کا سامنا ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار رہے ہیں تاہم اب خطے میں امن کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکسلا میوزیم کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے لیکن آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔موجودہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات پر اثر نہیں ڈالتے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری کے حوالے سے کہا کہ موجودہ غلطیاں اور شکایات وقتی ہیں اور یہ جلد ختم ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر تمام چیزیں صحیح سمت میں جارہی ہیں۔ امید ہے آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان رشتے کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ قبائلی، لسانی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر کرکے مضبوط بنایا جائے۔

شیئر: