Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن کا شردھا کےساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے معروف اداکارہ شردھا کپور کےساتھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا۔ ارجن کپور نے ایک فلم کی آفر یہ کہہ کر مسترد کردی کہ اس میں شردھا کاسٹ کی جاچکی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ارجن کپور اس فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم کی ہیروئن شردھا کپور ہی رہیں گی تو ارجن نے فلم ہی چھوڑدی۔واضح رہے کہ رواں برس ارجن کپور کی شردھا کپور کےساتھ فلم ' ہاف گرل فرینڈ' ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس کی انتہائی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ ارجن شردھا کےساتھ اب کسی دوسری فلم میں کام ہی نہیں کرنا چاہتے۔ ارجن ان دنوں پرینیتی کےساتھ فلم ' سندیپ اور پنکی فرار' کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
 

شیئر: