برلن ..جرمن ریلوے نے برلن اور میونخ کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین سروس عوام کے لئے شروع کر دی۔ ریلوے حکام نے توقع ظاہر کی کہ تیز رفتار ریلوے سروس فضائی سفر سے مقابلہ کر سکے گی۔ برلن اور میونخ کے درمیان ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کرسکتی ہیں ۔ دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ مزید2 گھنٹے کم ہو گیا ۔