فلوریڈا .... فلوریڈا میں ایک مسلح ڈاکو ایک اسٹور لوٹنے کیلئے گھسا لیکن کیشیئر کی غضناک آنکھوں کو برداشت نہ کرسکا اور بے نیل و مرام واپس چلا گیا حالانکہ اس نے کیشیئر سے کہا تھاکہ اس کے پاس جو کچھ ہے نکال دے۔ مزاحمت پر ڈاکو نے اسے پستول بھی دکھایا۔ پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم ڈاکو دوپہر ڈھائی بجے اسٹو رمیں آیا ۔ اس نے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔ وہ ایک ہاتھ میں کینڈی بار اور آئس کریم کا کپ پکڑے ہوئے تھا اور سیدھا کیشیئر کے پاس آیا اور اسے رقم حوالے کرنے کو کہا۔ کیشیئر نے اس کا کہنا ماننے سے انکار کردیا اور کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم اسے انتہائی غصہ بھری نظروں سے ضرور دیکھتا رہا۔ بعد میں کیشیئر نے بتایا کہ یہ افریقی، امریکی نوجوان تھا جس کی عمر 20سے 30سال کے درمیان ہوگی۔ اسکا قد 5فٹ 9انچ جبکہ وزن 150پائونڈ کے قریب تھا۔