Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے اناﺅنسر خاتون کو بھی نہیں بخشا

صنعاء....مظاہرے کی اپیلوں کی خبر دینے والی یمنی اناﺅنسر دالیا دائل کو حوثی باغیوں نے گھر پہنچ کر تشدد کا ہدف بنایا۔ باخبر ذرائع کاکہناہے کہ حوثی باغی یمنی اناﺅنسر خاتون کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے دالیا دائل او راسکے شوہر کو جم کر زدوکوب کیا۔ حوثیوں کا کہناتھا کہ دالیا دائل کی سرزنش ضروری تھی کیونکہ اس نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے حق میں حوثیوں کے اقدامات کا تذکرہ کرکے حوثی مخالف احتجاجی مظاہروں کی ترغیب دی تھی۔
 

شیئر: