Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی مبارکباد

لاہور: پاکستانی کرکٹر ز نے بھی ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوںکےلئے مبارکباد اور نیک تمناوں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ سابق کپتان اورآل راونڈر شاہد آفریدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی خوشیاں ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رہیں۔سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے کوہلی اورانوشکا شرما کو ان کی زندگی کی نئی اننگز پر نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔پاکستانی کرکٹرمحمد عامر نے ویرات کوہلی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں کوہلی نے اپنی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔قومی کھلاڑی عمر اکمل نے بھی ویرات اور انوشکا کےلئے نیک تمناوں کااظہار کیا اور کہا کہ آپ کا ساتھ اورپیار ہمیشہ قائم رہے۔ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے دونوں بہت خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں ۔

شیئر: