Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ارشد مدنی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔جمعیت علمائے ہند کی ریاستی سطح پر  منگل کو رفاہ عام کلب کے میدان پر قومی یکجہتی کانفرنس کا اہتمام ہوا جس میں جمعیت کے صدر  ارشد مدنی نے کلیدی خطبہ پیش کیا انھوں نے ہندستان میں کمزور ہوتی قومی یکجہتی کی رسی کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس عظیم ملک کے عوام کو اگر امن و سکون کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا   ہے  تو ہندوؤں اور مسلمانوں کو قریب لاکر ان میں بھائی چارہ کا جذبہ اور مضبوط کرنا ہوگا انھوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کتنے ہی ایسے ہندو اور مسلم بادشاہ اور راجہ گزرے ہیں جنھوں نے کسی بھی مذہب اور ذات برادری کی پروا  کئے بغیر بھائی چارگی اور انسانیت کو فروغ دیا ہے اور ہندستان کی یہی روح اور یہی ہماری مشترکہ تہذیب ہے مولانا نے کہا کہ یہ ملک ترقی اسی وقت کرسکتا ہے جب دونوں اقوام برادرانہ جذبہ کے تحت ایک دوسرے کا احترام کریں۔ جلسے میں مقررین نے امریکہ کے اس فیصلہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ القدس کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دیا جائے۔ جلسے میں موجود پچاس ہزار سے زائد افراد  نے اسرائیل کے اس مذموم فیصلہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔مقررین نے کہا کہ القدس فلسطین کی راجدھانی ہے اور وہ ہمیشہ رہے گی ۔

شیئر: