برلن ۔۔۔ جرمن استغاثہ نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزامات کے تحت 2 شامی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سالہ عبدالمالک 2012ء میں شام میں النصرہ فرنٹ کا رکن بنا تھا جبکہ دوسرا ملزم انس ابراہیم ہے جو اسی جنگجو تنطیم کا حصہ رہ چکا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان دونوں شامی افراد کو مئی میں جرمنی سے گرفتار کیا گیا تھا۔