Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مکوکا ‘‘کے طرز پر ’’یو پی کوکا ‘‘قانون جلد نافذہوگا

لکھنؤ۔۔۔۔۔ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے اترپردیش کی یوگی حکومت  نے ریاست میں ’’مکوکا‘‘کے طرز پر (یوپی کوکا) قانون نافذ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جس کی منظوری کابینہ سے بھی حاصل کرلی گئی ۔قانون کے تحت ریاست میں غنڈہ گردی، اجتماعی زیادتیوں ،بھتہ وصولی،ٹھیکیداری ، کالے دھن ، غیر قانونی جائداد کی ضبطی کی کارروائی کی جائیگی۔ان معاملات کی شنوائی کیلئے خصوصی عدالتیں ریاست کے مختلف علاقوں میں قائم کی جائیں گی جوریاستی سطح پر سیکریٹری داخلہ کی زیر نگرانی ہونگی۔

شیئر: