برسلز۔۔۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگیرینی نے روہنگیا مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کے لیے مزید یورپی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوںنے کہا کہ یورپی یونین ان روہنگیا باشندوں کی مدد کرے گی جو رضاکارانہ طور پر وقار کے ساتھ بنگلہ دیش سے واپس میانمار جانا چاہیں گے۔ یہ بیان انہوں نے ا سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ موگیرینی نے کہا کہ تقریباً 10 لاکھ روہنگیا باشندوں کی واپسی کے حوالے سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ میانمار روہنگیا مسلم اقلیتی باشندوں کو اپنے شہری تسلیم نہیں کرتا۔